حکومت پنجاب کا ایک ہی بلڈنگ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

میونسپل کارپوریشنز آمدنی کا بڑا ذریعہ کھو دیں گی ، میڈیا رپورٹس

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) صوبہ میں میونسپل کارپوریشنز پنجاب حکومت کے لئے آمدنی کا بڑا ذریعہ کھو دیں گی کیونکہ ایک ہی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قیام کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔جس کے ذریعے بلڈنگ منصوبے ، کمرشل اور رہائشی عمارتوں کی تعمیر ریگولیٹ کی جا سکے گی اور صوبے کی 36 اضلاع میں عمارتی قوانین کو وضع کرے گی ۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اس سے قبل میونسپل کارپوریشن اور ترقیاتی حکام کا کام تھا تاہم پنجاب حکومت نے لاہور سے کام کنٹرول کرنے کی سوجھی ہے وہ بھی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے کنٹرول کیا جائے گا اور آنے والی میونسپل کارپوریشنز کو نظر انداز کر دیا جائے گا ۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے حوالے سے صوبے کے 9 ڈویژنز کے کمشنرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس اقدام کی منظوری 31 دسمبر لاہور میں ہونے والے ایک اجلاس میں دی گئی کمشنرز کو اپنے متعلقہ ڈویژنز میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے صوبائی حکومت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ایک مقامی حکومتوں کے عہدیدار کا کہنا ہیکہ عمارتوں کی تعمیر اور رہائشی علاقوں کو تجارتی علاقوں میں بدلنے کی تمام فیسیں اب پنجاب حکومت ہی اکٹھے کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے شہری اداروں کی سالانہ انکم گھٹ جائے گی اور انہیں اپنی ترقیاتی سکیموں اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے صوبائی حکومت کی طرف دیکھنا ہو گا انہوں نے کہا کہ فی الحال شہری ادارے جائیداد ٹیکس سے اپنا شیئر حاصل کرتے ہیں اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے رقوم پیدا کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :