ہزاروں بچے پرائمری تعلیم حاصل کرنے کی استعداد نہ رکھنے کے باعث مزدوری کرنے پر مجبور

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 جنوری 2016 15:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 جنوری۔2015ء) سرگودھا ضلع میں 70 ہزار سے زائد بچے پرائمری تعلیم حاصل کرنے کی استعداد نہ رکھتے ہوئے ہوٹلوں‘ ورکشاپس‘ بھٹوں اور اسی طرح مختلف اداروں میں کام کرنے پر مجبور ہیں ان میں سے بعض کی عمر 7 سال سے بھی کم ہے بچوں کی بڑی تعداد غربت‘ افلاس اور حکومتی عدم توجہی کے باعث سکولوں میں نہ جاسکتی جس کی وجہ سے گھریلو اخراجات پورا کرنے کیلئے والدین انہیں کام پر لگادیتے ہیں کئی بچے مالکان کے تشدد کے باعث فرار ہوکر نشہ کے عادی بن رہے ہیں حکومت کو فوری طور پر اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اگر اس طرف توجہ نہ دی گئی تو آنیوالے دنوں میں یہی بچے مختلف قسم کے جرائم میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :