اسلام کوٹ :بیماری پھیلنے سے 7 دنوں کے دوران 40 سے زائد مور ہلاک ہوگئے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 جنوری 2016 15:50

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 جنوری۔2015ء) تھر کے صحرا ؤں میں فطری حْسن کے شاہکار موروں کی اموات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔اسلام کوٹ میں موروں کی بیماری پھیلنے سے 7 دنوں کے دوران 40 سے زائد مور ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

موروں کی ہلاکتیں زیادہ تر اسلام کوٹ کے دیہات میں ہوئی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ اطلاع دینے کے باوجود اب تک متاثرہ دیہات میں نہیں پہنچا، جس سے موروں کی نسل کوخطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ادھر وائلڈ لائف کنزرویٹر سعید اختربلوچ نے بتایا کہ موروں کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر ٹیمیں روانہ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :