کراچی‘وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے گزری پولیس مقابلہ کا نوٹس لے لیا ‘ رپورٹ طلب

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے گزری میں گزشتہ رات مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک صورتحال اختیار کرگیا ، مقابلے میں ہلاک نوجوان زکریا جنجوعہ 20 دسمبر کو ملائشیا سے آیا تھا۔کراچی کے علاقے گزری میں گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں ایک نوجوان زکریا جنجوعہ ہلاک ہوگیا تھا جبکہ ایک نوجوان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق اب سامنے آیا کہ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا جانے والا زکریا طالبعلم تھا اور 20 دسمبر کو ملائشیا سے آیا تھا۔زکریا اسٹوڈیٹ ویزے پر 2 جون 2015 کو ملائیشیاگیا تھا۔دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہزکریا اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، اور اس کا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے

متعلقہ عنوان :