پی آئی اے بارے صدارتی آرڈیننس پر حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی جھنڈی دکھا دی

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) پی آئی اے صدارتی آرڈیننس پر حکومتی اتحادی جماعتیں بھی حکومت سے علیحدہ ہو گئیں ‘ حکومت کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں آرڈیننس کو کثرت رائے سے منظور کرانے کیلئے اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ ‘ اپو زیشن کی جانب سے سینٹ میں عددی اکثریت کے ذریعے پی آئی اے آرڈیننس کی مخالفت میں قرار داد نے حکومتی پریشانی میں اضافہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایوان بالا (سینٹ) میں پی آئی اے آرڈیننس کے خلاف قرار داد کے وقت سینٹ کے 60 ارکان موجود تھے جن میں سے 37 ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا اور 23 ارکان نے قرار داد کی مخالفت میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ بعض حکو متی اتحادی جماعتو ں نے بھی حکومت کا ساتھ نہ دیا اور حکومت کے لائے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کر دیا۔ و زیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انتہائی غصے میں کہا کہ یہ آرڈیننس نجکاری کیلئے نہیں بلکہ لمیٹڈ کمپنی بنانے کا ہے جس میں ملازمین کو نکالنے کا تصور ہی نہیں لیکن اپوزیشن نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایم سی بی کو 26 فیصد حصص پر دیا گیا تھا اور بعد میں نجکاری ہو گئی اور پی آئی اے کے ساتھ بھی یہی ہونے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :