پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے، بھارتی میڈیا ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جنوری 2016 14:56

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جنوری 2016 ء) : بھارتی پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ کی ائیر بیس پر رات گئے حملہ ہوا، بھارتی حکام سمیت بھارتی میڈیا نے بھی اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ائیر بیس پر حملے کے دہشت گرد پاکستانی شہر بہاولپور سے تین دن قبل ہی بھارت آئے تھے جبکہ بھارتی حکام نے بھی دعویٰ کیا کہ ائیر بیس پر حملہ آور حملے کے دوران پاکستان میں موجود اپنے سر پرستوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔

بھارتی وزیر راج ناتھ سنگھ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات اور امن کے خواہاں ہیں لیکن دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ البتہ ائیر بیس اور اطراف کے علاقہ کو سیل کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔