3ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی 10لاکھ بوری 6 ماہ کی بینک گارنٹی پر ادھار دینا کھلی کرپشن ہے، چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئر مین سمن مل نے کہا ہے کہ 3ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی 10لاکھ بوری 6 ماہ کی بینک گارنٹی پر ادھار دینا کھلی کرپشن ہے۔ محکمہ خوراک پورے صوبے کے لئے یکساں پالیسی مرتب کرے، موجودہ پالیسی کرپشن کا راستہ ہے۔ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر خوراک گندم کی پالیسی کے حوالے سے جلدازجلد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ سرکل کے ساتھ مشاورت کرکے فیصلہ کریں، ملاقات کے لئے وزیر خوراک کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ کی بینک گارنٹی پرگندم کی فراہمی صرف سکھر اور لاڑکانہ ریجن کیلئے ہے اس پالیسی سے چمک دمک نظر آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ اپریل میں گندم کی نئی فصل آ جائیگی اور اس وقت حکومت کے پاس گندم کی خریداری کیلئے فنڈز نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک جو بھی پالیسی بنائے وہ پورے صوبے کے لئے بنائی جائے ریجن کی سطح پر پالیسی مرتب کرنا کرپشن کو راستہ دکھاناہے۔انہوں نے کہا کہ امکان ہے ہ چند روز میں وزیر خوراک سے ملاقات ہوجائیگی جس میں مسئلہ حل ہوجائیگا اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو اجلاس دوبارہ بلائینگے اور کوئی فیصلہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :