سائیں قائم علی شاہ کا رواں ہفتے کے دوران دوسری بار طبی معائنہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سائیں قائم علی شاہ نے رواں ہفتے کے دوران دوسری بار طبی معائنہ کرایاہے۔ہفتہ کو وزیراعلیٰ سندھ نے جناح اسپتال میں گلے کا چیک اپ کرایا اورسی ٹی اسکین بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی طبیعت پھر ناساز ہوگئی۔

(جاری ہے)

پیر کو انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز میں دھڑکنیں تیز ہونے کے سبب دل کا معائنہ کرایا تھا جہاں ابتدائی رپورٹس کے بعد ڈاکٹروں نے کلیئر قرار دیا تھا۔

ہفتہ کو کراچی آپریشن کے کپتان ایک بار پھر گلے کی تکلیف کی وجہ سے10 گاڑیوں کے پروٹوکول میں جناح اسپتال پہنچ گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں معائنہ کرایا۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہوں نے اسپتال سے ہی ایم آر آئی اور الٹرا ساؤنڈ بھی کرایا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ کے تمام ٹیسٹ کلئیر ہیں۔ وزیراعلی ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعلی گلے میں تکلیف کی وجہ سے طبی معائنہ کرانے اسپتال گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :