ایف بی آئی کا لاس ویگاس میں مسجد کی بے حرمتی کرنیوالے شخص کی گرفتاری میں مدد ،معلومات فراہم کرنیوالے کو5 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:39

ایف بی آئی کا لاس ویگاس میں مسجد کی بے حرمتی کرنیوالے شخص کی گرفتاری ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاس ویگاس میں مسجد کی بے حرمتی کرنیوالے شخص کی گرفتاری میں مدد اور معلومات فراہم کرنیوالے کو5 ہزار ڈالر کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ایف بی آئی نے کہا کہ وہ لاس ویگاس پولیس کیساتھ مل کر مسجد توحید میں ہونیوالے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جسے نفرت انگیز جرم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔حکام ایک عینک پہنے سیاہ بالوں والے ایک سفید فام شخص کو تلاش کر رہے ہیں جسے نگرانی کرنیوالے کیمرے میں 27 دسمبر کی صبح مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت رکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق واقعے میں کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ کوئی زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :