امریکی اور اتحادی فوج نے رمادی کے قریب فوجی اڈے پر داعش کے حملے کوپسپا کردیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:39

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) امریکی اور اتحادی فوج نے عراق کے شہر رمادی کے قریب فوجی اڈے پر داعش کے حملے کو پسپا کردیا ۔صوبہ انبارکے شہر رمادی کے قریب عراقی افواج کے اڈے پر حملہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعہ کو ہونیوالے حملے میں شدت پسندوں نے کار بم دھماکے کئے۔ حملہ آوروں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔عراقی حکام نے گزشتہ اتوار رمادی پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھاجس کے بعد فوجی اڈے پر حملے کو بڑا حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :