کوئٹہ میں گیس لیکج سے دھماکہ ، ایک شخص جھلس کر زخمی

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث ایک اور دھماکہ ، ایک شخص جھلس کرزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میھٹا چوک پر واقع حجام کی دکان میں گیس لیکج کے سبب علی الصبح دھماکہ ہوا اور دکان میں آگ لگ گئی جس کے باعث 34 سالہ میرک خان جھلس گیا جسے فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال منقتل کیا گیا جہاں ڈاکٹر کے مطابق اس کے جسم کا 70 فی صد حصہ جھلس گیا ہے۔ تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :