Live Updates

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات ، عمران خان نے 4 جنوری کو سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کے حوالے سے عمران خان نے 4 جنوری کو سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں سے پارٹی کی سینئر قیادت بنی گالہ میں سر جوڑ کر بیٹھے گی۔مشاورتی اجلاس میں انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گااور صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ پارٹی انتخابات سے قبل پارٹی کی غیر رسمی ٹیسٹ ممبر شپ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات