اسلام آباد : پٹھان کوٹ میں بھارتی ائیر بیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جنوری 2016 14:23

اسلام آباد : پٹھان کوٹ میں بھارتی ائیر بیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جنوری 2016 ء) : پاکستان نے بھارتی پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں ائیر بیس پر حملے کی شدید مذمت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، اپنے بیان میں پاکستان نے بھارتی حکومت اور عوام سے دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوج کے اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔ بھارت اور دیگر ممالک کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ملکر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔