حساس ادارے کی ٹیم کاگرفتار ملزم کی نشاندہی پر ٹوبہ کے نواحی گاؤں میں چھاپہ ‘زمین میں چھپایا گیا خطرناک دھماکہ خیز مواد برآمد

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:21

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء)حساس ادارے کی ٹیم نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر نواحی گاؤں میں چھاپہ مار کر ڈیرہ پر زمین میں چھپایا گیا خطرناک دھماکہ خیز مواد اپنی تحویل میں لے لیا ،ذرائع کے مطابق کاؤ نٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے عملہ نے دو ہفتے قبل تھانہ چٹیانہ کے نواحی چک نمبر 301گ ب کے حماد نامی نوجوان اور اس کے ایک ساتھی کو حراست میں لیکر ان کے خلاف مقد مہ درج کیا تھا ،جس کی تفتیش کے دوران مذکورہ ملزم نے گاؤں میں اپنے ڈیرہ پر زمین میں دبائے گئے دھماکہ خیز مواد کا انکشاف کیا ،چنانچہ مذکورہ حساس ادارہ کی ٹیم نے گذشتہ روز تھانہ چٹیانہ پولیس کی معاونت سے مذکورہ ڈیرہ پر اچانک چھاپہ مار کر زمین میں چھپایا گیا ڈیڑہ کلو وزنی بم ،ہینڈ گرینیڈ ،سیفٹی فیوز ،ڈینو نیٹر ،بیڑیاں اور اسی طرح کا دیگر مواد اپنی تحویل میں لے لیا ،جسے بعد ازاں سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکوارڈ نے ناکارہ بنایا ،یاد رہے کہ ٹو بہ ٹیک سنگھ کے مختلف علاقوں سے گذشتہ تین دنوں سے خطرناک ہتھیاروں کی بر آمد گی کا یہ تیسرا واقع ہے ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہتھیاروں کی بر آمد گی ظاہر کرتی ہے ،کہ علاقہ میں دہشت گردوں کا کو ئی منظم نیٹ ورک موجود ہے ،جو کسی بڑی کاروائی کی تیاریوں میں مصروف ہے ،جو کہ پولیس کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،جبکہ یہ امر بھی افسوس ناک ہے کہ آئے روز ہتھیاروں کی بر آمد گی کے باوجود مقامی پولیس کی طرف سے علاقہ میں سرچ آپریشن اور ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے کوئی اقدامات عمل میں نہیں جاسکے