وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ‘ ریکٹر سکیل پر شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی

عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے کھلے میدانوں میں نکل آئے زلزلہ کی گہرائی 175کلو میٹر تھی‘ مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ ہے‘ زلزلہ پیما مرکز

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:20

اسلام آباد/لاہور/پشاور/سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ‘ ریکٹر سکیل پر شدت5.8 ریکارڈ کی گئی‘ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے کھلے میدانوں میں نکل آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو دن تقریباً 1:42 پر اسلام آباد‘ لاہور ‘ پشاور ‘ سوات ‘ مالاکنڈ ‘ ہنگو ‘ چترال ‘ دیر ‘ ہری پور ‘ ایبٹ آباد ‘ لوئر دیر ‘ نوشہرہ ‘ چارسدہ‘ کوہستان ‘ سرگودھا ‘ اٹک ‘ شیخوپورہ ‘ میانوالی ‘ کرم ایجنسی سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.8 محسوس کی گئی۔

زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر کھلے میدانوں میں نکل جائے۔ تاہم فوری طو رپر زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آ سکی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جاتاہے زلزلہ کی گہرائی 175کلو میٹر تھی

متعلقہ عنوان :