گندم کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی بہت ضروری ہے،زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے عباس علی گل ِ ماہر شعبہ اگرانومی نے کہا ہے کہ گندم کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی بہت ضروری ہے۔جڑی بوٹیوں کی وجہ سے گندم کی 14 سے 42فیصد پیداوار متاثرہوتی ہے۔ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے زہر پاشی سپرے مشین کی مدد سے کی جائے اور سپرے مشین کے لیے صحیح نوزلز کا انتخاب بہت ہی اہم ہے۔

ایسی جڑی بوٹیاں جو زمین سے باہر آچکی ہوں کے لیے زہر بذریعہ فلیٹ فین نوزل استعمال کی جاسکتی ہے۔گندم کی جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کے لیے ہینڈ سپرےئر کا استعمال عام ہے ۔پانی کے نکاس کے حساب سے مشین کی زمینی رفتار اور ٹینکی میں زہر کے استعمال کا انتخاب موزوں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

موزونیت کے اس عمل کو کیلیبریشن کہتے ہیں۔ سپرےئر کی ٹینکی کو صاف پانی سے بھر لیں۔

ایک ایکڑ لمبائی کے کھیت کے دو چکر میں پانچ فٹ چوڑائی پر سپرے کی جائے۔ خرچ شدہ پانی کی کمی کو بیکر کی مدد سے پورا کریں۔ہے کہ محلول 100لیٹر فی ایکڑ خرچ ہوگا۔ 450 لیٹر والے ٹینک سے 4.5 ایکڑ رقبہ پر سپرے کیا جاسکتا ہے ۔سپرے کرتے وقت تیز ہوا، دھند یا بارش میں سپرے ہمیشہ پہلے پانی کے بعد وتر حالت میں کریں۔ عباس علی گل ِ ماہر شعبہ اگرانومی نے مزید آن لائن کو بتایا کہ سپرے ہمیشہ مشین کی کیلیبریشن کرکے کریں۔

سپرے ہمیشہ مربوط طریقہ انسداد یعنی جڑی بوٹیوں کی مناسبت سے زہر کا انتخاب بروقت سپرے اور مناسب طریقہ استعمال پر توجہ دینا ضروری ہے۔ سپرے محلول کی مقدار کا تعین جڑی بوٹیاں پر لگے پتوں کی تعداد یا قد کی مناسبت سے کیا جائے۔ قبل از وقت اگاؤ اور بعد از اگاؤ جڑی بوٹی مار زہروں کے لیے سپرے محلول 100 تا 120 لیٹر فی ایکڑ استعمال کیا جائے۔ دوران استعمال نوزل بند ہونے کی صورت میں نوزل کے سوراخ کھولنے کے لیے دھات کی بنی ہوئی چیز کو استعمال نہ کیا جائے اور نہ ہی پھونک مار کر صاف کیا جائے بلکہ نوزل کو کھول کر صاف پانی سے دھو لیا جائے یا غیر دھاتی چیز کی مدد سے صاف کیا جائے۔

فی ٹینک دوائی کی مقدار معلوم کرنے کے لیے سپرے مشین کی کیلیبریشن کی جائے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ دستی یا انجن والے سپرےئر کی صورت میں فی ایکڑ کتنے ٹینک محلول اور بوم سپرےئر کی صورت میں ایک ٹینک سے کتنے ایکڑ رقبہ سپرے ہو گا۔#/s#