تاج محل سے دوگنا بڑے تاج عریبیہ کی تعمیر کا کام رواں برس دبئی میں شروع ہوگا

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:34

تاج محل سے دوگنا بڑے تاج عریبیہ کی تعمیر کا کام رواں برس دبئی میں شروع ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) تاج محل سے دوگنا بڑے تاج عریبیہ کا تعمیراتی کام رواں برس دبئی میں شروع ہو جائے گا۔ دبئی میں ایسا شاہکار تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں جس کے آگے تاج محل کی شان و شوکت بھی ماند پڑ جائے گی۔ یہ نئی عمارت "تاج عریبیہ" کہلائے گی جو تاج محل سے دو گنا بڑی ہوگی۔ 20 ایکڑ پر محیط تاج عریبیہ کی شاندار عمارت فیلکن سٹی آف ونڈرز میں تعمیر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارت نے تاج عریبیہ کو تاج محل کی نقل قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے تاہم پراجیکٹ تخلیق کرنے والی کمپنی لنکس گلوبل گروپ کا کہنا ہے تاج عریبیہ تاج محل کی نقل نہیں بلکہ اس سے دو گنا بڑی ایسی عمارت ہوگی جس کی منفرد اور لاثانی خصوصیات دنیا کو حیران کر دیں گی۔ عمارت میں فائیو سٹار ہوٹل ، اپارٹمنٹس ، دکانیں ، بوتیک ، آرکیڈ اور ضیافت خانے تعمیر کئے جائیں گے۔ تاج عریبیہ کی ایک منفرد خوبی یہ ہوگی کہ مخصوص روشنیوں کے استعمال سے رات کے وقت یہ چاندنی میں نہایا نظر آئے گا اور اس کے دمکتے ہوئے حسن کا نظارہ کئی میلوں سے بھی کیا جاسکے گا۔ عمارت میں فائیو سٹار ہوٹل ، اپارٹمنٹس ، دکانیں ، بوتیک اور ضیافت خانے تعمیر کئے جائیں گے ، کئی میل دور سے بھی نظارہ کیا جاسکے گا۔