موبائل فون صارفین ہوشیار ۔۔۔ موبائل فون آپ کی موت کا باعث بھی بن سکتا ہے
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جنوری 2016 13:34
چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جنوری 2016 ء) : موبائل فون صارفین اکثر ہی اپنے موبائل ہاتھ میں پکڑے اٍدھر اُدھر گھومتے نظر آتے ہیں۔ لیکن اس خوفناک سچ سے متعدد صارفین ابھی بھی ناواقف ہیں کہ موبائل فون پر حد سے زیادہ توجہ آپ کی موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی علاقہ ژیجیانگ میں ایک خاتون حد سے زیادہ موبائل فون پر توجہ دینے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
دو بچوں کی ماں 28 سالہ وانگ نامی خاتون سڑک کے ایک طرف چل رہی تھی لیکن موبائل فون میں گُم ہونے کے باعث اُسے قطعاً احساس نہ ہوا کے وہ چلتے چلتے سڑک کے دوسری جانب موجود دریا کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ موبائل فون پر نظریں جمائے چلتے ہوئے اچانک وانگ قدم نہ جما سکی اور اپنا توازن کھو تے ہوئے دریا میں جا گری۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق دریا کی گہرائی نسبتاً کم ہے لیکن دریا میں دلدل کی وجہ سے کسی بھی شخص کا اس میں کھڑا ہو پانا مشکل ہے جس کے باعث وانگ پھسل گئی اور اس کی بھی موت واقعہ ہو گئی۔
وانگ کے خاوند نے اسے ڈھونڈتے ہوئے دریا پر تیرتا ہوا وانگ کا جوتا دیکھا تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی جس کے بد پولیس نے وانگ کی لاش کو دریا سے نکال کر خاوند کے حوالے کر دیا۔ وانگ کی موت کی سی سی فوٹیج بھی جاری کر دی گئی ہے جو حد درجہ موبائل فون کا خبط رکھنے والے صارفین کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.