سعودی عرب میں دہشتگردی اور ریاست کے خلاف جرائم میں ملوث ایرانی عالم سمیت 47افراد کے سرقلم

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:32

ریاض/ لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) سعودی عرب میں دہشتگردی اور ریاست کے خلاف جرائم میں ملوث ایرانی عالم سمیت47 افراد کے سر قلم کردیے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کو مملکت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سزائے موت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سزائے موت پانے والے تمام 47 دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے جو ملک کے مختلف علاقوں سے مختلف اوقات میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے اور ریاست مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے گرفتار ہوئے تاہم برطانوی اخبار گارڈین نے لکھاکہ سزائے موت پانیوالوں میں ایک ایرانی عالم شیخ نمرالنمربھی شامل ہے۔

سزاپانیوالے زیادہ ترافراد کا سرقلم ہفتے کو قلم کیاگیا جو2003ء سے 2006ء کے دوران القاعدہ کی طرف سے ہونیوالے حملوں میں ملوث تھے۔یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ ایران نے النمر کو سرقلم کرنے کی سزا سنائے جانے پر سعودی عرب کو خبردار کیاتھاکہ اس کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ یہ بھی واضح رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے اکتوبر2015ء میں نمر کی اپیل مسترد کردی تھی جنہوں نے جمہوریت کے حق میں مظاہرے کیے تھے جس دوران تین افراد مارے گئے تھے اور اسی دوران اْنہیں گرفتار کیاگیاتھا۔