کراچی : ہمیں وفاق سے جواب چاہئیے ، جو لوگ دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کو تسلیم کر رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئیے۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جنوری 2016 13:20

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جنوری 2016 ء) : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم وفاق کو تسلیم کرتے ہیں، ہمارا وفاق سے کوئی تنازعہ نہیں ہے ، بلکہ ہم تو وفاق کے ساتھ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے صاحبوں کو کہتا ہوں کہ ہم پر نظر رکھی ہے تو ملک کے دوسرے صوبوں پر بھی نظر رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے تحفظات وزیر اعظم کے سامنے رکھے ہیں اور اب ہماری نگاہ وزیر اعظم پرہے ، ہمیں احتساب قبول ہے انتقام نہیں، سہولت کاروں کے شک میں جس مرضی پر کیس کیا جا رہا ہے ، جو لوگ دہشت گردوں کے علاج کو تسلیم کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے لوگ لاہور سے گرفتار ہوں اور کارروائیاں سندھ میں کی جا ری ہیں۔

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ اپنوں کا احتساب اور دشمنوں کو ڈھیل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کا تقدس کیا جانا چاہئیے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ وفاق ہمارے سوالوں کا جواب دے۔ سندھ حکومت نے اسمبلی میں جو قرار داد جمع کروائی ہے اس پر بات کی جائے کیونکہ ہم تصادم کے نہیں آپریشن کے حامی ہیں لیکن نیشنل ایکشن پلان سب کے لئے ہونا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :