ٹیکس ریلیف سکیم سے معیشت میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونگی، میاں محمد ادریس

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:05

اسلام آباد ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سابق صدر میاں محمد ادریس نے کہا ہے کہ ٹیکس ریلیف سکیم سے ملک کی معیشت میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونگی اور قومی معیشت کی ترقی میں نمایاں مدد ملے گی۔ اپنے ایک بیان میں میاں محمد ادریس نے کہا کہ ملک کی کاروباری برداری طویل عرصے سے کسی رعایتی سکیم کا انتظار کر رہی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی ٹیکس ریلیف سکیم کو تاجر و کاروباری برداری کی مشاورت سے مرتب کیا گیا ہے جس میں ان کی آراء کو اہمیت دی گئی ہے ۔ میاں محمد ادریس نے کہا کہ کاروباری برداری ہی ملک کی سب سے بڑی ٹیکس دہندہ آبادی ہے جو قومی خزانے کو سالانہ اربوں کی ادائیگیاں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی متعارف کردہ حالیہ سکیم سے ملکی معیشت میں انقلابی ترقی رونما ہوگی جس سے اقتصادی اہداف کے حصول میں بھی نمایاں مدد ملے گی۔