راولپنڈی کی فیکٹریوں میں ناقص اور غیر معیاری اشیاء کی تیاری زوروں سے جاری‘ محکمہ کے حکام فیکٹریز مالکان کے خلاف ایکشن لینے سے گریزاں

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء)راولپنڈی شہر میں فیکٹریوں میں ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت ہو رہی ہیں تاہم محکمہ خوراک کے حکام ان فیکٹریز کے مالکان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر فیکٹریاں شہر کے گرد و نواح میں قائم کی گئی ہیں اور ان کے باہر کوئی سائن بورڈ نہیں ہیں۔

ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیکٹریاں دھمیال‘ صیال‘ اشرف کالونی‘ جوڑیاں‘ چکری روڈ‘ عدنان ہاؤسنگ سکیم‘ کلیال‘ اڈیالہ روڈ‘ دھمہ سیداں‘ دھیگال‘ گورکھ پور اور اڈیالہ گاؤں شامل ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان فیکٹریز میں چپس پوٹیٹو‘ نمکو‘ سویٹس‘ ٹماٹو کیچ اپ‘ سموسے‘ ویجیٹیبل رولز‘ میٹ کباب‘ برگرز‘ بیکری پراڈکٹس اور دیگر اشیاء بھی تیار کی جاتی ہیں اور ان میں زیادہ تر اسیاء بچوں کے لئے ناقص اور گندے ماحول میں تیار کی جاتی ہیں اور ان فیکٹریوں کی اشیاء پر تیاری کی تاریخ اور رجسٹریشن نمبر بھی درج نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

دھمیال سکول کے طلبہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان کے سکول کے باہر چند نامعلوم افراد نے فیکٹری قائم کی ہوئی ہے جہاں پر ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر تسنیم علی خان اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد صابر نے ابھی تک اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا ہے۔