کراچی ‘گذری پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ملائشیاء پلٹ طالب علم کو ڈاکو قرار دے کر مار ڈالا

لواحقین کا لاش کے ہمراہ شدید احتجاج ‘اعلیٰ حکام سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) کراچی کے علاقے گذری میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں ملائشیاء پلٹ طالب علم کو ڈاکو قرار دے کر مار ڈالا ‘ لواحقین نے لاش کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ‘پولیس کا دعویٰ ہے کہ زکریا سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب گزری پولیس نے ایک مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے زکریا کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق زکریا کے پاسپورٹ کے مطابق زکریاجنجوعہ6روزقبل ملائیشیا سے کراچی آیاتھا۔

(جاری ہے)

زکریا کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بیٹے کو پولیس نے جھوٹے پولیس مقابلے میں قتل کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زکریا ملائیشیا میں تعلیم حاصل کررہاتھا اور 26 دسمبر کو ہی وطن واپس لوٹا تھا ۔

زکریا کے والد کے مطابق قتل کی رات زکریارقم نکلوانے گھرسے اے ٹی ایم کارڈلے کرگیاتھا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس لاش کی وصولی کے لیے لیٹر نہیں دے رہی ہے۔والدین نے واقعہ کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کروا کر ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔

متعلقہ عنوان :