خیر پور ‘چھوہارہ منڈی کے گودام میں سوئے 4 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:52

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) خیر پور کی چھوہارہ منڈی کے گودام میں سوئے 4 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق توفیق، احسان، روشن اور صدورنامی مزدور رات کو چھوارہ منڈی کے ایک گودام میں سوئے تھے صبح جب گودام کھولا گیا تو چاروں مزدور پر اسرار طور پر جاں بحق ہوچکے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے چاروں مزدوروں کی لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام میں کیمیکل تھا جس کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاکتیں ہوئی ہوگیں تاہم ہلاکتوں کی اصل وجہ کا پتا پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد چلے گا