کراچی ‘انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کی ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کردی

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین او ر نامزد میئر کراچی وسیم اختر‘ فاروق ستار سمیت20 رہنماؤں سمیت 100 سے زائد ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی طرف سے مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے 15 جنوری تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ایم کیوایم کے رہنما روٴف صدیقی پہلے بھی23 مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ان کی ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کردی ہے جبکہ متحدہ کے قائد الطاف حسین، کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر،رشید گوڈیل، نسرین جلیل ، خوش بخت شجاعت اور ایم کیو ایم کے 20 رہنماؤں سمیت 100 سے زائد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ اگلی پیشی پر ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں پر الزام ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس میں قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید کی گئی تھی اور انہوں نے اس تقریر میں سہولت کار کا کردار اداکیا تھا۔

متعلقہ عنوان :