> طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو درخواست دے دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 جنوری 2016 12:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جنوری۔2016ء) سول سوسائٹی نیٹ ورک کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے واقعے سے خواتین میں عدم تحفظ کا احساس بڑھا ہے،، ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے متاثرہ طالبہ اور اس کے اہل خانہ دباؤ کا شکار ہیں،، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں اور عدالتی کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے،، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر مؤثر قانون سازی کے بھی احکامات صادر کئے جائیں