2016 ء تحریک انتفاضہ کو آگے بڑھانے ،اس کے ثمرات سمیٹنے کا سال ہے،اسماعیل ھنیہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:38

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) حماس رہنماء اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ 2016 ء تحریک انتفاضہ کو آگے بڑھانے اور اس کے ثمرات سمیٹنے کا سال ہے۔ فلسطینی قوم ایک زندہ وجاوید اور ہمہ جہت وسعت پذیر تحریک انتفاضہ کے سامنے کھڑی ہے۔اسماعیل ھنیہ نے یہ بات اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنیوالے 22 سالہ حسن بزور کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر تعزیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی عوام نے پچھلے سال اکتوبر میں جس تحریک انتفاضہ کا آغاز کیا ہے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ انتفاضہ القدس کا دائرہ اور اثرات تیزی سے وسعت اختیار کررہے ہیں۔ ایک غاصب اور قابض دشمن کے خلاف فلسطینیوں کے پاس تحریک انتفاضہ موثر ہتھیار ہے۔حماس رہنما ء نے کہا کہ فلسطینی قوم نے وطن کی آزاد اور ظلم دشمن کے ظلم کیخلاف قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔