بارش، سخت سردی، فوج اورپولیس کی رکاوٹوں کے باوجود 27ہزار فلسطینیوں کی قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی
ہفتہ 2 جنوری 2016 12:37
مقبوضہ بیت المقد س(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) فلسطین میں بارش، سخت سردی ،اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود 27ہزار فلسطینی شہری قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کرنے میں کامیاب رہے۔فلسطینی محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2016 ء کے پہلے جمعتہ المبارک کے موقع پر ہزاروں فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
نمازیوں کی قبلہ اول میں آرد کا سلسلہ علی الصباح سے شروع ہوگیا تھا تاہم بارش، سردی اور اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باعث مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی تعداد کم رہی۔نماز جمعہ کی امامت ممتاز فلسطینی عالم دین اور مفتی اعظم القدس ودیار فلسطین الشیخ محمد حسین نے کی۔(جاری ہے)
الشیخ حسین نے اپنے جمعہ کے خطبہ میں قبلہ اول میں’نعرہ تکبیر‘ اللہ اکبر لگانے پر پابندی کے اسرائیلی سازشوں کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک منظم سازش کے تحت فلسطینیوں کو قبلہ اول سے دور رکھنے کیلئے اس نوعیت کی پابندیاں عائد کررہا ہے۔مسجد اقصیٰ میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگانے پرپابندی لگانے پر غور بھی کسی صورت میں قابل قبول نہیں ،امام قبلہ اول نے کہا کہ صہیونی ریاست جب فوج اور تمام تر دیگر ریاستی وسائل کے استعمال اور وحشیانہ حربوں کے استعمال میں بھی ناکام رہی تو اب قبلہ اول میں مسلمانوں کو اللہ کا نام لینے سے منع کیا جا رہا ہے۔ الشیخ محمد حسین نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کو داخلے سے روکنا ایک بڑا ظلم ہے مگر نعرہ تکبیر سے روکنا اس سے بڑ ظلم ہے۔ اللہ کا نام لینے سے روکنے کا مطلب قبلہ اول میں اذان دینے پرپابندی عائد کرنا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.