مقبوضہ بیت المقدس میں نا معلوم مسلح شخص کی فائرنگ، دو افراد ہلاک

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:35

تل ابیب۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) مقبوضہ بیت المقدس میں نا معلوم مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور کم سے کم سات زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی پولیس ترجمان مکی روزن فیلڈ کا کہنا ہے کہ وسطی تل ابیب کی علاقے ڈیزنگوف سٹریٹ میں نا معلوم مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور کم سے کم سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اہلکار تل ابیب کے علاقے میں مشتبہ شخص کو تلاش کر رہے ہیں۔ فائرنگ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حملہ آور نوجوان تھا اور اس کے پاس رائفل تھی۔

متعلقہ عنوان :