یمن میں سیکورٹی اداروں کی کاروائی میں القاعدہ کا سینئررہنما ہلاک

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:35

صنعا ء ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) یمن میں سیکورٹی اداروں کی ایک کاروائی میں القاعدہ کا سینئر رہنما ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی عہدیدارو ں نے بتایا کہ القاعدہ کے سینئر رہنما ابو انور کا قافلہ ملک کے جنوبی ساحلی شہر ادن کی طرف جا رہا تھا جب اْسے نشانہ بنایا گیا۔حکام نے بتایا کہ اس حملے میں ابو انور ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :