سوویت یونین نے امریکا کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا، بنجمن فشر

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:30

واشنگٹن ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) امریکا کے معروف تاریخ دان بنجمن فشر نے کہاہے کہ سوویت یونین نے امریکا کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ۔

(جاری ہے)

امریکی میگزین نے سابق تاریخ دان بنجمن فشر کا حوالہ دیتے ہوئے کھا ہے کہ امریکی سی آئی اے نے سرد جنگ کے دوران سوویت یونین، کیوبا اور سوشلسٹ بلاک کے دیگر ممالک سے سینکڑوں ایجنٹوں کو بھرتی کیا تھا مگر بعد میں پتہ چلا کہ وہ کمیونسٹ انٹیلی جنس سروسزکے لئے کام کرتے رہے ہیں۔

امریکی حکومت کو ڈبل ایجنٹوں کی طرف سے غلط معلومات پہنچائے جانے کے نتیجے میں امریکہ کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا ۔ انھوں نے کہا کہ امریکی قیادت کئی سالوں تک جھوٹی انٹیلی جنس معلومات موصول کرتی رہی اور اس کے باوجود سی آئی اے نہیں سمجھی کہ ڈبل ایجنٹوں کے معاملے کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ بنجمن فشرکا کہنا ہے کہ انکے خیال میں ایجنٹوں کی غلط خفیہ معلومات کی وجہ سے امریکہ کو نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :