قیامِ امن کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے، پوپ فرانسس

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:29

ویٹیکن ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے سالِ نو کے پیغام میں قیامِ امن کی مزید کوششوں کے لیے زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ صرف جنگ ہی نہیں بلکہ بے حسی بھی امن کی دشمن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لا تعلقی کے اس رجحان کو ختم کرنے کے بعد ہی دنیا کو منصفانہ بنایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ کیتھولک کلیسا میں یکم جنوری روایتی طور پر امن کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔