جرمنی نے او ایس سی ای کی سربراہی سنبھال لی

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:29

برلن ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) جرمنی نے سلامتی اور تعاون و ترقی کی یورپی تنظیم او ایس سی ای کی سربراہی سنبھال لیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ جرمنی اس مشکل دور میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی پوری کوشش کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اعتماد کی بنیاد پر ہی یورپ میں سلامتی کی صورتحال کو پھر سے مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ او ایس سی ای کے 57 ارکان میں تمام یورپی ممالک کے علاوہ امریکا، کینیڈا، سابق سوویت یونین کی ریاستیں اور منگولیا بھی شامل ہے۔ اس تنظیم کی سربراہی ایک سال کے لیے کسی بھی رکن ملک کے سپرد کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :