تین ارب ڈالر کی عدم ادائیگی، روس کا یوکرائن پر برطانوی عدالت میں مقدمہ کا فیصلہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:26

تین ارب ڈالر کی عدم ادائیگی، روس کا یوکرائن پر برطانوی عدالت میں مقدمہ ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) روس کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ 3 ارب ڈالر قرضے کی عدم ادائیگی پر ماسکو نے یوکرائن پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اقدام صدر ویلادیمیر پیوٹن کے حکم کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یوکرائن، ماسکو کو قرض کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہا ہے، جس پر اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ماسکو سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے وزیر خزانہ نے یوکرائن کے خلاف قانونی مقدمے کے لیے ابتدائی کارروائی کاآغاز کردیا ہے، اس مقدمے کی سماعت برطانیہ کی عدالت میں ہوگی۔خیال رہے کہ روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے یوکرائن کو 2015 کے اختتام تک قرضے کی عدم ادائیگی کے صورت میں قانونی کارروائی کیلئے تیار رہنے کا کہا تھا جس کے جواب میں یوکرائن نے گزشتہ ماہ ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ اب ماسکو کو قرض کی رقم ادا نہیں کرے گا

متعلقہ عنوان :