ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر3.2فیصد پر جا پہنچی
ہفتہ 2 جنوری 2016 12:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان میں دسمبر2015 کے دوران صارف قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 3.2 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا جبکہ نومبر2015 میں شرح2.7 فیصد اور دسمبر2014میں 4.3 فیصد رہی تھی۔پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر دسمبر میں انفلیشن میں 0.6 فیصد کمی آئی جبکہ نومبر میں یہ شرح 0.6فیصد اور دسمبر 2014میں یہ1فیصد کم ہوئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق اشیائے خوراک کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر 2.7فیصد اضافہ جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 1.6 فیصد کمی ہوئی خاص طور پر جلد تلف ہو جانے والی اشیائے خوراک کی قیمتوں میں نومبر کے مقابلے میں 16.19 فیصد کمی آئی، نان فوڈ اشیا کی قیمتیں دسمبر 2015 میں سالانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد بڑھیں۔(جاری ہے)
پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں سی پی آئی بیسڈ افراط زر کی شرح کم ہو کر اوسطاً2.08 فیصد رہ گئی جو گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 6.08 فیصد رہی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں کھانے پینے کی اشیا میں سے سگریٹ 7.24 فیصد، دال ماش 6.08 فیصد، انڈے 3.74 فیصد، مرغی2.91فیصد، چائے 2.16 فیصد، گندم 1.91فیصد، کابلی چنا 1.9 فیصد، خشک میوے1.44فیصداور بیسن کی قیمتوں میں 1.32 فیصد کا اضافہ ہوا۔جبکہ ٹماٹر27.42 فیصد، سبزیوں23.92 فیصد، پیاز 16.55فیصد، آلو 15.24 فیصد، چینی 5.08فیصد، گڑ 4.60فیصد، تازہ پھل 3.84 فیصداور چاول کی قیمتوں میں 1.07 فیصد کمی آئی، نان فوڈ اشیا میں سے ماہانہ بنیادوں پر دسمبر میں اونی ریڈی میڈگارمنٹس 2.41 فیصد، پوسٹل سروسز 2.11 فیصد، بلیڈز 2.04 فیصد، کاسمیٹکس 1.74 فیصد اور لانڈری چارجز میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کسی نان فوڈ آئٹم کی قیمت کم نہیں ہوئی۔اعدادوشمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر پیاز 112فیصد، دال چنا57فیصد، بیسن 52فیصد، دال ماش 48 فیصد، ٹماٹر 26فیصد، سگریٹ 26 فیصد اور کابلی چنا 24فیصد مہنگا ہوا جبکہ آلو، چاول، پکانے کاتیل، ویجیٹیبل گھی اور انڈے بالترتیب 25، 17، 16، 11 اور9 فیصد سستے ہوئے، نان فوڈ اشیا میں سے سلائی والی سوئی 9.93 فیصد، گیس9.92 فیصد، تعمیراتی اجرتیں 9.15 فیصد، تعلیمی اخراجات 8.78 فیصد اور ٹیلرنگ چارجز8.69 فیصد بڑھے جبکہ کمی صرف مٹی کے تیل13.32 فیصد اور موٹر فیول میں 8.09 فیصد کی ہوئی۔ پی بی ایس کے مطابق پہلی ششماہی میں حساس قیمتوں کے اشاریے پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.26 فیصد کا اضافہ اور ہول سیل پرائسز کی بنیاد پرانفلیشن میں 2.35 فیصد کمی ہوئیمتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.