امریکی معاونت سے ترکی کی شام میں فوجی مداخلت کا امکان

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:18

امریکی معاونت سے ترکی کی شام میں فوجی مداخلت کا امکان

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) ایک امریکی ادارے نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں سال 2016ء میں ترکی و اشنگٹن کی معاونت سے شمالی شام میں دولت اسلامی’ داعش“ کے جنگجو اور کردوں کی توسیع پسندی روکنے کے لیے اپنی فوجیں شام میں اتارنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ب "گلوبل انٹیلی جنس فاوٴنڈیشن اسٹریٹجک فارکاسٹنگ" (سٹارٹ فار) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ترکی شام میں اپنی فوج اتارنے کا ارادہ رکھتا ہے انقرہ کے اس اقدام پر امریکا بھی اس کی ہر ممکن معاونت کرے گا۔

تجزیاتی نوعیت کی اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران شام کے تنازع کے حوالے سے ترکی ایران کے مقابلے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ماسکو اور انقرہ کے درمیان جاری سرد جنگ میں بھی کمی کا کوئی امکان موجود نہیں ہے اسٹارٹ فار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2016ء میں ترکی اپنی حدود سے آگے نکل کر شام میں کارروائی کرے گا۔

(جاری ہے)

ترکی شمالی شام میں داعش کی توسیع پسندی روکتے ہوئے ان علاقوں میں کردوں کی کنٹرول کو وسعت دینے کے لیے موثر کوششیں کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امکان ہے کہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن رواں جنوری میں انقرہ کے دورے پرآئیں گے جہاں وہ صدر رجب طیب ایردوآن اور وزیراعظم احمد داوٴد اوگلو سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں شام میں ترک فوج کی ممکنہ مداخلت پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :