بھارتی میڈیا کی روایتی الزام تراشی ، پٹھان کوٹ ائیر بیس کے حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جنوری 2016 11:42
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جنوری 2016 ء) : بھارتی پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ کی ائیر بیس پر رات گئے دہشت گردوں نے بھارتی فوج کی وردیوں میں ملبوس حملہ کیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھی منہ کی کھانی پڑی ۔ اس کٹھن وقت میں بھی بھارت اپنی روایتی الزام تراشی سے باز نہ آیا اور اس حملے کا الزام مبینہ طور پر پاکستان پر عائد کر دیا۔
بھارت اخبار ”انڈیا ٹائمز“ کے مطابق یہ حملہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستانی ہم منصب کے جنم دن پر سر پرائز وزٹ کا شاخسانہ ہے۔(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے بعد یہ بزدلانہ کارروائی کی گئی جبکہ ائیر بیس پر حملہ کرنے والے حملہ آور بھی مبینہ طور پر پاکستانی ہی تھے ۔ دوسری جانب بھارتی حکام نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی اور کہا کہ حملہ آور ائیر بیس پر حملے کے دوران پاکستان میں اپنے سر پرستوں سے مسلسل رابطے میں تھے۔
ایک سینئیر سکیورٹی افسر نے بتایا کہ حملہ آوروں میں سے 4 سے 5 کا تعلق جیشٍ محمد گروپ سے تھا جو ائیر بیس کو تباہ کرنے کی غرض سے حملہ آور ہوئے تھے۔ تاہم ائیر بیس اور اطراف کا علاقہ سیل کر کے بھارتی فوج سرچ آپریشن میں مصروف ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.