مالاکنڈ ایجنسی میں گاڑی نہرمیں گرنے سے بچے سمیت تین افراد جاں بحق

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 جنوری 2016 11:39

درگئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 جنوری۔2015ء)مالاکنڈ ایجنسی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی نہر میں جاگری جسکے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تحصیل درگئی میں تیزرفتاری کے باعث کار نہر میں جاگری جسکے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد میں 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ لاشوں اور کار کو نہر سے نکال لیا گیا۔کار میں سوار افراد کا تعلق سوات سے تھا اور یہ پشاور جارہے تھیکہ درگئی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئے۔