دولتِ اسلامیہ نے صوبے انبار کے شہر رمادی کے قریب عراقی افواج کے اڈے پر حملہ کر دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 جنوری 2016 11:39

بغداد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 جنوری۔2015ء) دولتِ اسلامیہ نے صوبے انبار کے شہر رمادی کے قریب عراقی افواج کے اڈے پر حملہ کیا ہے۔ رمادی شہر کو چند روز قبلِ دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے خالی کروایا گیا تھا۔فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں شدت پسندوں نے کار بم دھماکے کیے ہیں اور انھوں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔عراقی افواج نے امریکہ اور اتحادی افواج کے تعاون سے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔

گذشتہ اتوار کو عراقی حکام نے رمادی پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے گذشتہ سال مئی میں رمادی پر قبضہ کیا تھا۔رمادی پر عراقی افواج کے کنٹرول کے بعد فوجی اڈے پر شدت پسندوں کے حملے کو بڑا حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حملے کو دیکھ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عراقی افواج کو کس نوعیت کے اہداف کا سامنا ہے اور یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ رمادی کے مضافاتی علاقوں میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے کتنے جنگجو موجود ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے کہا تھا کہ اْن کی حکومت دولتِ اسلامیہ کو بھرپور شکست دے گی۔وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا تھا کہ 2015 آزادی کا سال ہے۔ خدا نے چاہا تو 2016 اہم ترین کامیابیوں کا سال ہو گا اور حتمیٰ فتح کا سال ہو گا۔ عراقی سرزمین سے دولتِ اسلامیہ کا خاتمہ ہو جائے گا اور انھیں شکستِ فاش ہو گی۔انھوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں عراقی افواج موصل شہر کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے خالی کروائے گی

متعلقہ عنوان :