گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ‘ہنزہ‘ گلگت ‘استور‘اسکردو اور گوپس میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا‘ فاٹا ، خیبرپختو نخوا اور بلوچستان میں بھی سردی جوبن پر

ہفتہ 2 جنوری 2016 11:21

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہنزہ، گلگت استور ، اسکردو اور گوپس میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے پہنچا ہوا ہے۔ فاٹا ، خیبرپختو نخوا اور بلوچستان میں بھی سردی جوبن پر ہے۔پنجاب اور سندھ کے شہر بھی سردی کی لپیٹ میں ہیں،ملک کے بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کا راج برقرار ہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے بالائی پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ آج بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔سوات،مالاکنڈ، پاراچنار بھی سردی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔شمال مشرقی بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں چلنے والی یخ بستہ ہواو?ں نے سردی کی شدت اور بھی بڑھا دی ہے، ادھر بعض میدانی علاقوں میں گہری دھند نے ہر شے دھندلا دی۔ سندھ پنجاب کے علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

متعلقہ عنوان :