قصور‘مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ساتھیوں کی ہلاک

ہفتہ 2 جنوری 2016 11:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) قصور کے نواحی علاقہ الہ آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہلاک ہونے والا سرور عرف خواجہ جو متعدد وارداتوں میں ملوث تھا کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔الہ آباد کے علاقہ مائی رابو میں ملزم کو چھڑانے کے لیے اسکے ساتھی گھات لگائے بیٹھے تھے۔پولیس کو دیکھتے ہی سرور کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی اور فائرنگ کے تبادلے میں سرور اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :