کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے‘4گینگسٹروں سمیت5 ملزم ہلاک

ہفتہ 2 جنوری 2016 11:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی اداروں کی کارروائیوں میں لیاری کے 4گینگسٹر اور لوٹ مار کا ایک ملزم ہلاک ہوگئے۔ ملیر اور گارڈن سے 9ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق موچکو اور ڈاکس کے علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4ملزمان ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے، جو قتل سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔دوسری جانب گذری میں مقابلے کے دوران لوٹ مار کرنے والا ایک ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔گارڈن کے علاقے سے بھی لوٹ مار کرتے ہوئے 4مبینہ ملزمان گرفتار کیے گئے۔ادھر ملیر پندرہ میں سیکورٹی ادارے نے کارروائی کرکے 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :