کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 412.64 پوائنٹس کے اضافہ سے 33228.95 پوائنٹس پر بند

جمعہ 1 جنوری 2016 22:29

کراچی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 412.64 پوائنٹس کے اضافہ سے 33228..95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 412.64 پوائنٹس کے اضافہ سے 33228.95 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 282.87 پوائنٹس کی تیزی سے 19565.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 258.26 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 1057.86 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 86.87 پوائنٹس کے اضافہ سے 15471.85 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 105.91 پوائنٹس کی تیزی سے 12045.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 188.26 پوائنٹس کی تیزی سے 15661.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 326 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 233 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 73 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 54.80 روپے کے اضافہ سے 1168.99 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ایکسائیڈ پاکستان کے حصص کی سودے بھی 31.61 روپے کی تیزی سے 938.75 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور باٹا پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 110 روپے کی مندی سے 2210 روپے اور باٹا پاکستان کے حصص کی قیمت بھی104.45 روپے کی کمی سے 3165.25 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار فوجی سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 66 لاکھ 78 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 37.08 روپے سے شروع ہو کر 38.18 روپے پر بند ہوئی جبکہ فرسٹ داؤد بینک کے 1 کروڑ 17 لاکھ 37 ہزار شیئرز کی قیمت 1.40 روپے سے شروع ہو کر 1.59 روپے رہی۔

مجموعی طور پر 12 کروڑ 40 لاکھ 69 ہزار 810 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 51 کروڑ 39 لاکھ 22 ہزار 523 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 69 کھرب 47 ارب 35 کروڑ 79 لاکھ 7 ہزار 967 روپے سے بڑھ کر 70 کھرب 25 ارب 69 کروڑ 97 لاکھ 29 ہزار 830 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 45 لاکھ 62 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔