میلاد شریف کی برکات سے ہر مخلوق فیضیاب ہو رہی ہے، مفتی غلام مصطفی چشتی

جمعہ 1 جنوری 2016 22:23

گوجرانوالہ۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء)حضو رکے میلاد شریف کی برکات سے پوری کائنات کی ہر مخلوق فیض یاب ہو رہی ہے اور فیضیاب ہوتی رہے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انجمن مدنی ویلفیئر پاکستان کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین اور جماعت اہلسنت گوجرانوالہ سٹی کے صدر الحاج مفتی غلام مصطفی چشتی مدنی نے جامع مسجد گلزار مدینہ میں برکات میلاد کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر انجمن عبدالعزیز بٹی مدنی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خاتم النبین کے میلاد پر ہمیں اللہ تعالی کی بارگاہ میں ہمیشہ سجدے کر کے شکر ادا کرتے رہنا چاہیے ۔ آپ ہی ایسی عظیم ہستی ہیں جو رحمت دو عالم ہیں ۔