ضلع بھرمیں سکولوں کی بوسیدہ عمارتوں کی تعمیر کا کام جاری ہے، ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ

جمعہ 1 جنوری 2016 22:08

سیالکوٹ۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء)ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ محمد فاروق نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی معاونت سے ضلع بھرمیں بوسیدہ عمارتوں والے سکولوں کو مسمار کرکے ان کی نئے سرے سے تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ضلع بھرکے 81سکولوں کی عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا تھا جن پر 320ملین روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کاکام شروع کر دیا گیا ہے