سینئر اخباری کارکن محمد رمضان شاہد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے

جمعہ 1 جنوری 2016 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) سینئر اخباری کارکن محمد رمضان شاہد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے مرحوم نے سوگواروں میں تین بیٹے ‘دو بیٹیوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے انہیں ضلع پاک پتن میں سپرد خاک کر دیا گیا وہ روز نامہ مشرق اور سینچری ایکسپریس کوئٹہ میں خدمات انجام دیتے رہے فاتحہ خوانی اہلخانہ کی کوئٹہ واپسی پر ہو گی دریں اثناء جنگ ایمپلائز یونین کے صدر عبدالصمد مینگل ‘جنرل سیکرٹری میاں محمد صدیق اور دیگر کارکنوں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر حماد اﷲ سیا پاد جنرل سیکرٹری شاہد رند پریس کلب کے سابق صدر رضا الرحمن اور دیگر نے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا ء فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :