اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات چاروں صوبوں تک پہنچیں گے ، خیبر پختونخوا سے ناانصافی کا سوچ بھی نہیں سکتے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلی فون پر گفتگو

جمعہ 1 جنوری 2016 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات چاروں صوبوں تک پہنچیں گے ، خیبر پختونخوا سے ناانصافی کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو ٹیلی فون کیا ، احسن اقبال نے پرویزخٹک کو راہداری منصوبے پر تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ اس منصوبے کے ثمرات چاروں صوبوں تک پہنچیں گے اور خیبر پختونخوا سے ناانصافی کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔

متعلقہ عنوان :