2016 دہشتگردی کے خاتمے کا سال ہو گا ، آرمی چیف، قوم کے تعاون سے دہشت گردی اور بدعنوانی کے درمیان گٹھ جوڑ کا خاتمہ کیا جائیگا، گوادر پورٹ سے مقامی افراد کی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے ، گوادر بندرگاہ فعال کرنے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے،آرمی چیف راحیل شریف کاگوادر کے دورہ کے موقع پر عمائدین سے خطاب

جمعہ 1 جنوری 2016 19:01

2016 دہشتگردی کے خاتمے کا سال ہو گا ، آرمی چیف، قوم کے تعاون سے دہشت گردی ..

راولپنڈی /گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) آرمی چیف راحیل شریف نے کہا ہے کہ سال2016 ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا سال ہو گا ، قوم کے تعاون سے دہشت گردی اور بدعنوانی کے درمیان گٹھ جوڑ کا خاتمہ کیا جائے گا، گوادر پورٹ کی ترقی سے مقامی افراد کی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے ، گوادر بندرگاہ فعال کرنے کے لئے بھرپور تعاون کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گوادر پورٹ کا دورہ کیا ، اپنے دورہ کے دوران انہوں نے گوادر میں مقامی لوگوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور انہیں ترقی اور سیکیورٹی کاموں میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پرقبائلی عمائدین سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ گوادر پورٹ کی ترقی سے مقامی افراد کی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

گوادر بندرگاہ فعال کرنے کے لئے بھرپور تعاون کریں گے ۔بری فوج کے سربراہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ سال دو ہزار سولہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا سال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی اور بدعنوانی کے درمیان گٹھ جوڑ کا خاتمہ کیا جائے گا۔بری فوج کے سربراہ نے تلراورتربت کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :