کوئٹہ، بی این پی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ،حقوق کا دفاع ہے، قدرت اﷲ مینگل

جمعہ 1 جنوری 2016 18:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے بی این پی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کا دفاع ہے۔ ان خیالات کا اظہار بی این پی سرکی کلاں کے یونٹ سیکرٹری قدرت اﷲ مینگل نے اجلاس کے دوران کیا اجلاس میں ظہور احمد محمد شہی،منیر احمد کرد،مقبول،شیر محمد مینگل،طارق اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

قدرت اﷲ مینگل نے کہا کہ بی این پی کے واضح منشور کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد پارٹی میں شمولیت اختیار کررہی ہے جس سے مخالفین بوکھلا کر منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں پارٹی کارکنوں کے قتل کے باوجود سردار اختر مینگل کی قیادت میں قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں صوبے کے تمام عوام کے حقوق پر بات ہوگی سردار اختر مینگل بلوچستان کے مسائل پر موثر انداز میں آواز اُٹھارہے ہیں جو خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :