قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ٗ وزارت اور موسمی تبدیلیوں کی وزارت کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا

16 آڈٹ اعتراضات بارے انکوائری چل رہی ہے جوں ہی رپورٹ موصول ہوئی پی اے سی کو پیش کردی جائیگی ٗآڈٹ حکام

جمعہ 1 جنوری 2016 18:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کی کنوینر شاہدہ اخترعلی کی زیرصدارت ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان راجہ جاوید اخلاص اورمتعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت خوراک وزراعت اورموسمیاتی تبدیلیوں کی وزارت کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے وزارت خوراک وزراعت کے 1998-99ء کے آڈٹ اعتراضات کو نمٹا دیا۔ کمیٹی کو آڈٹ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ 16 آڈٹ اعتراضات کے حوالہ سے انکوائری چل رہی ہے جوں ہی رپورٹ موصول ہوئی پی اے سی کو پیش کردی جائے گی۔ کمیٹی نے موسمیاتی تبدیلیوں کی وزارت کے سیکرٹری کی عدم موجودگی کی وجہ سے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے سے انکار کرتے ہوئے ہدایت کہ کہ اگر پیرکو سیکرٹری پی اے سی کے سامنے پیش نہ ہوئے تو ان کی خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :